کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز،یاسرشاہ نےتہلکہ خیزاعلان کردیا

لیگ اسپنرنےکہا ہےکہ اُنہوں نےتمام اسپنرزکےساتھ ملکردورہ ویسٹ انڈیزکی بھرپورتیاری کی ہے

دورہ ویسٹ انڈیز،یاسرشاہ نےتہلکہ خیزاعلان کردیا، قومی کرکٹ ٹیم کےلیگ اسپنریاسرشاہ نے کہا ہےکہ اُنہوں نےتمام اسپنرزکےساتھ ملکردورہ ویسٹ انڈیزکی بھرپورتیاری کی ہے۔ یاسرشاہ نے اپنےایک بیان میں کہا کہ کیمپ میں اپنی فٹنس پرزیادہ کام کیا ہے۔ اُنہوں نےکہا کہ جب زیادہ اسپنرٹیم میں ہوتےہیں تومقابلےکی فضا قائم ہوتی ہے۔ یاسرشاہ نےمزید کہا کہ نعمان علی،ساجد علی اورزاہد محمود کےآنےسےخوشی ہوئی۔ واضح رہےکہ قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیزکا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےمطابق دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اوردوٹیسٹ میچزکھیلےجائیں گے،سیریزمیں ایک ٹیسٹ کم کرکےدوٹی ٹوئنٹی میچزبڑھا دیئےگئےہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہےکہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 2 وینیوزبارباڈوس اورگیانا میں کھیلےجائیں گے۔ بارباڈوس میں 2 ‏ٹی ٹوئنٹی میچز 27 اور 28 جولائی کوجبکہ 31 جولائی،یکم اگست اور 3 اگست کوٹی ٹوئنٹی میچزگیانا میں کھیلےجائیں گے۔ ‏ٹیسٹ سیریز سےقبل 2 روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہوگا، جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اوردوسرا ٹیسٹ 20 اگست سےشروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.