کھیل

پاکستان کی فتح پرشعیب اخترکا ناقابل یقین تبصرہ

اُن کا کہنا تھا کہ یہ نہیں جانتے کہ پاکستان ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے

پاکستان کی فتح پرشعیب اخترکا ناقابل یقین تبصرہ، پاکستان کےسابق مایہ نازفاسٹ بولرشعیب اخترنےکہا ہےکہ ٹیم پاکستان کل انگلش کپتان مورگن کومورگاہ تک چھوڑآئی۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ پرجاری ویڈیو پیغام میں شعیب اخترنےکہا کہ میں راولپنڈی کےعلاقےمورگاہ میں رہتا ہوں۔ انہوں نےکل کےٹی 20 میچ پرتبصرہ کرتےہوئےکہا کہ کل ٹیم پاکستان نےانگلش کپتان مورگن کومورگاہ تک پہنچایا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس نےمزید کہا کہ میں نےگزشتہ روزبھی کہا تھا کہ انگلش ٹیم شاید گرین شرٹس کوزیادہ ہی انڈرایسٹی میٹ کرگئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ نہیں جانتے کہ پاکستان ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ اس بار گرین شرٹس ٹی 20 ورلڈ کپ جیت جائے۔ شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ گرین شرٹس کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے سے متعلق کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے، لیکن یہ درست سمت نہیں، ہمارا مقصد ٹی 20 ورلڈ جیتنا ہے بھی نہیں اور ہونا بھی نہیں چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.