کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی; پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

لیڈز میں کھیلے جا رہے میچ میں گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو  بیٹنگ کی دعوت دی۔اس حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھاکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، پچھلے میچ کا مومینٹم برقراررکھیں گے اور آج کا میچ جیت کر سیریز جیتیں گے۔انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھاکہ انگینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، اوئن مورگن انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.