کھیل

اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری ہوگئے

فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری ہوگئے۔

بہاولپورمیں اولمپیئن سمیع اللہ خان کا مجسمہ اسپتال چوک پر لگایا گیا تھا جس میں اب ہاکی اوربال نہیں ہیں۔شہری کے مطابق پہلے مجسمے سے بال چوری ہوئی اور اب ہاکی غائب ہوگئی ہے۔پولیس نے شہری کی درخواست پر مجسمے سے بال اور ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ سمیع اللہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رہے ہیں جو فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور ہوئے اور انہوں نے ورلڈکپ سمیت دیگر کئی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.