کھیل

بابراعظم کوتینوں فارمیٹ کا کپتان بنانا ؟انتخاب عالم بول پڑے

انتخاب عالم نےکہا کہ جب بابراعظم کوکپتان بنایا گیا تومیں نےاس وقت بھی کہا تھا کہ درست فیصلہ نہیں کیا گیا

بابراعظم کوتینوں فارمیٹ کا کپتان بنانا ؟انتخاب عالم بول پڑے، انتخاب عالم نےکہا کہ جب بابراعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا تومیں نےاس وقت بھی کہا تھا کہ درست فیصلہ نہیں کیا گیا، میرے خیال میں تینوں فارمیٹ کی کپتانی کےسبب ان پربہت دباؤہے،وہ خود کچھ نہ کہیں مگریہ ایک حقیقت ہے،بابراعظم کوصرف ون ڈے اورٹیسٹ ٹیم کی کمان سنبھالنی چاہیےتھی۔ٹی ٹوئنٹی کا کپتان کسی اورکو بنانا بہترہوتا۔

سابق کپتان نےکہاکہ مضبوط ڈومیسٹک اسٹرکچرنہ ہونےکی وجہ سےقومی ٹیم کوانگلینڈ میں تینوں ون ڈے میچزمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا،ماضی میں اچھی ٹیمیں بہترنظام کی وجہ سےبنتی رہیں،پی ایس ایل یا لیگزسےٹیمیں نہیں بنتیں۔ایک سوال پرانتخاب عالم نےہیڈ کوچ مصباح الحق اوربولنگ کوچ وقاریونس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگاتےہوئےکہا کہ گذشتہ 2سال میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں کوئی بہتری دیکھنےمیں نہیں آئی۔انگلینڈ کےہاتھوں وائٹ واش سے کھلاڑیوں کا مورال مزید متاثر ہوا۔

انتخاب عالم نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستان سے ملتی جلتی ہیں، گرین شرٹس ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، قومی ٹیم کو مثبت ذہن کے ساتھ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے جانا چاہیے۔انتخاب عالم نے کہا کہ اسپیڈ میں کمی بیشی کی صلاحیت نہ ہونے کے سبب پاکستانی اسپنرز کی کارکردگی زوال پذیر ہوئی، سلو بولرز اس طرح کے ایکشن سے بولنگ کرتے ہیں کہ ویری ایشن لانا مشکل ہوتا ہے، اسی وجہ سے بیٹسمین ان کا آسانی سے سامنا کر لیتے ہیں، اسپنرز کو موثر بنانے کیلیے کوچز کو کام کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.