کھیل

ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری معرکہ آج مانچسٹر میں ہو گا،سیریز ایک، ایک میچ سے برابر ہے۔

پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے زیر کیا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے حساب چکتا کرتے ہوئے  پاکستان کو 45 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کی۔فیصلہ کن میچ کیلئے دونوں ٹیمیں مانچسٹر پہنچ گئی ہیں, پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی بدستور ان فٹ ہیں وہ   بائیں پیر میں کھینچاؤ کی وجہ سے پہلے دو میچز نہیں کھیل سکے تھے جبکہ  تیسرے مقابلے میں بھی اُن کی شرکت مشکوک ہے۔

 میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.