کھیل

انٹرنیشنل اولمپکس 2032 کی میزبانی کس کو ملی؟ پتا چل گیا

آئی اوسی کیاجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں 77 میں سے 72ووٹ برسبین کے حق میں آئے جب کہ 5 نے مخالفت میں ووٹ دیا

انٹرنیشنل اولمپکس 2032 کی میزبانی کس کو ملی؟ پتا چل گیا‘ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی)نے آسٹریلیا کے شہر برسبین کو 2032 اولمپکس کا میزبان منتخب کرلیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق آئی اوسی کیاجلاس میں ہونے والی ووٹنگ میں 77 میں سے 72ووٹ برسبین کے حق میں آئے جب کہ 5 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ واضح رہے کہ یہ تیسرا موقع ہوگا کہ جب آسٹریلیا اولمپکس مقابلوں کی میزبانی کرے گا، اس سے قبل 1956 اور 2000 میں آسٹریلیا میں اولمپکس کے مقابلے ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کورونا وائرس کے باعث گذشتہ سال ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کا انعقاد 23 جولائی سے ہونے جارہا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے ایک ویڈیو پیغام میں برسبین کو اولمپکس کی میزبانی دیے جانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آسٹریلیا کو اس کا تجربہ ہے،اب ہمارے پاس اولمپکس مقابلوں کی میزبانی کی تیاریاں کے لیے 11 سال ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.