کھیل

دورہ انگلینڈ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ

انگلینڈ کے بعد اب قومی ٹیم کالی آندھی کو انہی کے دیس میں قابو کرنے کے مشن پر بارباڈوس روانہ ہوگئی

دورہ انگلینڈ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہو گئی ہے، پاکستان میں موجود 11 کھلاڑی بھی 26 جولائی کو بارباڈوس جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد قومی اسکواڈ ویسٹ انڈیز روانہ ہوگیا۔ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی اور دونوں سیریز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے بعد اب قومی ٹیم کالی آندھی کو انہی کے دیس میں قابو کرنے کے مشن پر بارباڈوس روانہ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف2ٹیسٹ اور5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، پاکستان میں موجود 11 کھلاڑی بھی 26 جولائی کو بارباڈوس جائیں گے۔ ان تمام11کھلاڑیوں کی پاکستان میں آئسولیشن کل سے شروع ہوگی،ہوٹل پہنچنے پر کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے، تمام11کھلاڑی 26جولائی کو براستہ لندن بار بارڈوس روانہ ہوں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12اگست سے جمیکا میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.