کھیل

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، قومی ٹیم کے محمد رضوان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

آئی سی سی ٹی 20 کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان ترقی پاتے ہوئے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، قومی ٹیم کے محمد رضوان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا‘ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ترقی پاتے ہوئے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان ترقی پاتے ہوئے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان ٹی 20 بلے بازوں کی فہرست میں بدستور پہلے اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں ابتدائی10 کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی باؤلر شامل نہیں ہے۔ باؤلنگ کے شعبے میں پہلا نمبر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر افغانستان کے مجیب الرحمان اور انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے نمبر پر ہیں۔ باؤلنگ میں قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 4 درجے ترقی پاکر 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.