کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ، کھلاڑی کتنے دن آئسولیشن میں رہیں گے؟ پتا چل گیا

قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے‘ٹیسٹ منفی آنے پر قومی سکواڈ 23 جولائی سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریگا

قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے بعد اپنے نئے دورے کے لئے ویسٹ انڈیز پہنچ گئی ہے جہاں پر تمام کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، کھلاڑی کتنے دن آئسولیشن میں رہیں گے؟ پتا چل گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انگلینڈ کیخلاف تین ون دے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد پاکستان ٹیم بارباڈوس پہنچی جہاں ان کیآرائیول پر کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے جبکہ کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 23 جولائی سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان میں موجود ٹیسٹ ٹیم کے 11 کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس جائیں گے اور تمام 11 کھلاڑیوں کی آئسولیشن کل سے شروع ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.