کھیل

لاہورقلندرز کےکپتان شاہین آفریدی اورحارث رؤف کےحق میں بول پڑے

سہیل اخترنےشاہین آفریدی اورحارث رؤف کوبولنگ میں جارحانہ اندازبرقراررکھنےکا مشورہ دے دیا

لاہورقلندرز کےکپتان شاہین آفریدی اورحارث رؤف کےحق میں بول پڑے،

سہیل اخترنےشاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف کوبولنگ میں جارحانہ اندازبرقراررکھنےکا مشورہ دے دیا۔ شاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف کےجارحانہ رویےکواکثرتنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، مگرپی ایس ایل میں ان کےکپتان سہیل اختراس اندازکودرست سمجھتےہیں  انھوں نےکہا کہ شاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں،دونوں بہت سخت محنتی کرکٹرزہیں،جتنی ان پرتنقید ہووہ اتنی ہی محنت کرکےاپنی کارکردگی بہتربناتےہیں،انگلینڈ سےحالیہ سیریزمیں دونوں نےتنقید کےباوجود اچھی بولنگ اورفیلڈنگ کی،اس سےان کی خود اعتمادی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

انھوں نےکہا کہ اگر کسی فاسٹ بولرمیں جارحیت نہیں تو وہ فاسٹ بولرہی نہیں،لاہورقلندرزکےکوچ عاقب جاوید اورمیں بطورکپتان ہمیشہ شاہین اورحارث کوجارحیت کےساتھ بولنگ کی ہدایت دیتےہیں،اگرآپ تیزبولنگ کرنےکےبعد بیٹسمین کی جانب مسکراکردیکھیں تووہ ریلیکس ہوجائےگا،اس لیےفاسٹ بولرزکیلیےجارح مزاج ہونا ضروری ہے،رائٹ ہینڈربیٹسمین نےکہا کہ محمد حفیظ عظیم کھلاڑی ہیں،فیلڈ اورباہر انھوں نےہمیشہ مجھےسپورٹ کیا،ہم نےان کےتجربےسےکافی کچھ سیکھا،میں خوش قسمت ہوں کہ کشمیرپریمیئرلیگ میں ان کی زیرقیادت ٹیم مظفرآباد ٹائیگرزکی نمائندگی کروں گا۔

سہیل اخترنےکہا کہ ہماری ٹیم تجربہ کاراوربہت متوازن ہے،ہمیں باصلاحیت نوجوان کرکٹرزکا بھی ساتھ حاصل ہوگا،امید ہےکہ مقامی کراؤڈ کےسامنےمظفرآباد ٹائیگرزکی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی،میں ایونٹ سےقبل فارم حاصل کرنےکیلیےدن میں 2 بارٹریننگ کررہا ہوں،شائقین کو اپنےمقامی اسٹارزکوبھی سامنےایکشن میں دیکھنےکا موقع ملےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.