کھیل

پاکستان کرکٹ اسکواڈ بارباڈوس سے گیانا پہنچ گیا

کرکٹ اسکواڈ بارباڈوس سے گیانا پہنچ گیا، قومی کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ آج ہوگی

پاکستان کرکٹ اسکواڈ بارباڈوس سے گیانا پہنچ گیا، قومی کرکٹ اسکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ آج ہوگی۔ کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے تک تمام کھلاڑی اور آفیشلز ایک روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا، برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس واش آؤٹ میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میچ کے آغاز سے قبل ہی بادلوں نے ڈیرے جمالیے اور مسلسل برستے رہے، تاہم جوں ہی بارش رکی تو آفیشلز نے میدان کا جائزہ لینے کے لیے بعد میچ کروانے کا فیصلہ کیا، تاہم اسے 9 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں قومی بولرز ویسٹ انڈیز کو 10 رنز فی اوور کی اوسط سے کم رکھنے میں کامیاب رہے۔ ہوم ٹیم نے مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے، جہاں کپتان کیرون پولارڈ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ نکولس پورن 13 رنز کی اننگز کھیل سکے۔

پاکستان کی جانب سےحسن علی 2 وکیٹں لے کرنمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ، محمد وسیم اورعثمان قادرکےحصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ پہلی اننگز کے اختتام سے قبل ہی بارش دوبارہ شروع ہوگئی جو مسلسل جاری رہی، تاہم جب بارش ختم ہونے کے امکانات کم رہ گئے تو امپائرز نے دونوں کپتانوں کی رضامندی کے ساتھ میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.