کھیل

ترکی میں آتشزدگی سےہلاکتیں،شاہد آفریدی کا اظہارافسوس

کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان نےترکی کےجنگلات میں آتشزدگی سےہونےوالےجانی ومالی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا

ترکی میں آتشزدگی سےہلاکتیں،شاہد آفریدی کا اظہارافسوس، پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نےترکی کےجنگلات میں آتشزدگی سےہونےوالےجانی ومالی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ شاہد آفریدی نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرترکی میں پیش آنےوالےآتشزدگی کےواقعےپرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ دیکھنا دلخراش ہےکہ آگ نےترکی کےکئی علاقوں کوتباہ کردیا۔‘

شاہد آفریدی نےلکھا کہ ’جس کےنتیجےمیں وہاں کےمقامی لوگوں اورجانوروں کی زندگیوں کا نقصان ہوا۔‘ انہوں نےترکی کےعوام کےلیے دعا کرتےہوئےلکھا کہ’میری دعائیں فائرفائٹرز،امدادی کارکنوں اورشہریوں کےساتھ ہیں جوآگ کا مقابلہ کررہےہیں۔‘ خیال رہےکہ میڈیا رپورٹس کےمطابق ترکی کےجنگلات میں لگی آگ کےباعث چارافراد زندگی کی بازی ہارگئےجبکہ 180 افراد اس واقعےمیں زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.