کھیل

بھارتی دھمکی ؟ غیرملکی کرکٹرز کے پی ایل سے آؤٹ

کے پی ایل)صدرکا کہنا ہےکہ انگلش بورڈ اورافریقی بورڈ نےتاحکم ثانی کھلاڑیوں کولیگ میں شرکت سےروک دیا ہے

بھارتی دھمکی ؟ غیرملکی کرکٹرز کے پی ایل سے آؤٹ، کشمیرپریمیئرلیگ (کے پی ایل) کےصدرعارف ملک کا کہنا ہےکہ انگلش بورڈ اورافریقی بورڈ نےتاحکم ثانی کھلاڑیوں کولیگ میں شرکت سےروک دیا ہے۔ کشمیرپریمیئرلیگ کےمظفرآباد میں انعقاد پربھارتی کرکٹ بورڈ کےحکام نےبوکھلاہٹ میں فوری طورپرانگلش اورافریقن کرکٹ بورڈ حکام سےرابطہ کیا۔ صدرکشمیرپریمیئرلیگ کا کہنا  ہےکہ لیگ میں حصہ لینےوالےانگلش اورافریقی کرکٹرزکوہرصورت روکنے کا پیغام دیا اورکےپی ایل میں حصہ لینےپرکھلاڑیوں کوبھارت میں داخلےپرپابندی کی دھمکی دی۔

عارف ملک نےکہا کہ انگلش بورڈ اورافریقی بورڈ نےتاحکم ثانی کھلاڑیوں کولیگ میں شرکت سےروک دیا ۔ کشمیرپریمیئرلیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ مزید لوکل کھلاڑیوں کوموقع دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کشمیرپریمیئرلیگ (کے پی ایل) میں شرکت کرنےوالےجنوبی افریقی کرکٹرہرشل گبزنےبھی سوشل میڈیا پیغام کےذریعےبتایا کہ کےپی ایل کھیلنےسےروکنےکیلئےبھارتی کرکٹ بورڈ انہیں دھمکیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی غیرضروری طورپرپاکستان کےساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہاہےاورمجھےکےپی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنےسےروکنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ کےپی ایل سےچھ غیرملکی کرکٹرزدستبردارہوئےہیں ان میں ہرشل گبز،میٹ پرائر،ٹینوبیسٹ اور مونٹی پینسرودیگر شامل ہیں واضح رہےکہ آزاد کشمیرکےدارالحکومت مظفرآباد میں 6 اگست سے کےپی ایل کا آغاز ہوگا ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.