کھیل

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانیوالا میچ روک دیا گیا

کھیل روکا گیا تو پاکستان نے 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے جبکہ کپتان بابر اعظم کیریز پر موجود تھے

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے سلسلے میں کھیلا گیا دوسرا میچ بھی بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی کہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔ کھیل روکا گیا تو پاکستان نے 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے جبکہ کپتان بابراعظم 51 اور فخرزمان 10 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود تھے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.