کھیل

ٹوکیو اولمپکس، پاکستانی چیمپئن شوٹرز کل ایکشن میں نظر آئیں گے

دونوں مراحل میں شوٹرز 30،30 شاٹس فائر کریں گے جس کے بعد ٹاپ چھ شوٹرز فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے

ٹوکیو اولمپکس میں کل یعنی یکم اگست کو دو پاکستانی شوٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے، غلام مصطفی بشیر اور خلیل اختر 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو میں جاری اولمپکس 2020 کے کوالیفائرز کا پہلا مرحلہ کل جبکہ دوسرا مرحلہ پیر کی صبح ہوگا۔ دونوں مراحل میں شوٹرز 30،30 شاٹس فائر کریں گے جس کے بعد ٹاپ چھ شوٹرز فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے اور ٹاپ تھری شوٹرز میڈل کے حق دار ٹھہریں گے۔ 34 سالہ غلام مصطفی بشیر اس وقت 25 میٹر ریپڈ فائر مقابلوں کے نیشنل چیمپئن ہیں، انہوں نے 2019 میں ساتھ ایشین گیمز میں انفرادی سلور اور ٹیم گولڈ میڈل حاصل کرنے کے علاوہ ورلڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ خلیل اختر نیشنل سلور میڈلسٹ اور ساتھ ایشین گیمز کے انفرادی برانز میڈلسٹ ہیں، انہوں نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں بھی برانز میڈل جیتا تھا۔ پاکستان شوٹنگ فیڈریشن دونوں شوٹرز سے اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.