کھیل

چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کی نذر، پاکستان نے سیریز جیت لی

چار ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے  ساتھ ہی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

گیانا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 3 اوورز مکمل ہونے پر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔

اس کے بعد میچ کو 9 اوور تک محدود کیا گیا لیکن بارش کا سلسلہ نہ رک سکا جس کے باعث میچ کو ختم کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیز نے بغیر نقصان کے 3 اوورز میں 30 رنز بنائے، آندرے فلچر  نے 17 اور کرس گیل نے 12 رنز  اسکور کیے۔میچ ختم ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.