کھیل

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز

کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 3 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم 31اور فواد عالم 26 رنز پر کریز پر موجود ہیں

کنگسٹن میں ہونے والے دوسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے دن کھانے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

جمیکا میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا صرف 2 رنز پر پاکستان کے 3 بیٹسمین پویلین چلے گئے۔ پہلے ہی اوور میں اوپنر عابد علی ایک رنز بنا کر کیمار روچ کو وکٹ دے بیٹھے،جس کے بعد اظہر علی کوئی رن اسکور کیے بغیر پویلین لوٹ گئے جبکہ عمران بٹ بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

3 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم 31اور فواد عالم 26 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔ ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھاکہ پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں جبکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور یاسرشاہ کی جگہ نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.