کھیل

پاکستان نے افغان کرکٹرز کو ویزے جاری کر دیئے

پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں۔

افغان کرکٹرز کے متبادل ٹریول پلان میں براستہ پاکستان سری لنکا کا سفر شامل ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز اگلے ماہ سری لنکا میں شیڈول ہے۔سیریز کی میزبانی افغانستان نےکرنی ہے تاہم افغانستان کی بدلتی سیاسی صورتحال اور سری لنکا میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث سیریز کے انعقاد پر اب تک سوالیہ نشان ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ ‏پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کردیا ہے، دعا ہےکہ افغان کرکٹ ٹیم اپنےعوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.