کھیل

فواد عالم کا ناقابل یقین کیچ ،شائقین داد دینے پر مجبور

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر شائقین کو داد دینے پر مجبور کردیا 

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 302 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا، جب چوتھے روز  ٹیم کا اسکور  109 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر    پہنچا تو  ویسٹ انڈیز  کے بیٹسمین جرمین بلیک ووڈ 33 رنز اور جیسن ہولڈر  صفر کے اسکور  پر کریز پر موجود تھے ۔

شاہین شاہ آفریدی نے بلیک ووڈ کو گیند کروائی جس پر گیند  بلے کا کنارا لگ کر گلی پوزیشن کی طرف گئی اور  وہاں موجود پاکستانی فیلڈر فواد عالم نے ڈائیو لگاتے ہوئے ناقابل یقین کیچ  کرلیا۔

فواد عالم کے شاندار کیچ کے بعد  سوشل میڈیا پر صارفین ان کی  تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.