کھیل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ستمبر میں شیڈول ون ڈے سریز ملتوی کردی گئی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز شروع سے ہی  مسائل سے دوچار تھی پہلے افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد سیریز کے انعقاد پر کالے بادل چھائے لیکن افغان کرکٹ بورڈ نے  ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کی یقین دہانی کروائی لیکن پھر  افغان کرکٹ بورڈ کو لاجسٹک مسائل کا سامنا تھا۔

لاجسٹک مسائل کے حل کے لیے افغانستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاکستان کے ویزے بھی حاصل کر لیے گیے تھے تاکہ پاکستان سے براستہ دبئی سری لنکا کا سفر کیا جا سکے۔

اس کے بعد آج افغانستان کرکٹ بورڈ سے یہ خبریں آئیں کہ سیریز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں چیف ایگزیکٹو افغان کرکٹ بورڈ حامد شنواری نے اس بات کی تصدیق کی لیکن چند گھنٹوں کے بعد پاکستان افغانستان سیریز ملتوی کرنے کی خبر آگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.