کھیل

بھارت سے میچ کے دوران پریشر ہوتا ہے یا نہیں؟ شاداب خان نے بڑا سچ بول دیا

ہمارا اس وقت مقصد آ ئی سی سی ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ کے لیے تیاری کرنا ہے، ہمیں صرف ورلڈ کپ کھیلنا ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنا ہے

قوم کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے میچ کا پریشر نہیں ہوتا ایسا کہنا جھوٹ ہے، بھارت کے خلاف میچ کا اضافی دباؤ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ابھی بہت دور ہے اور دور کا سوچ نہیں رہے لیکن یہ ضرور ہے کہ اس میچ کا پریشر ہوتا ہے، اگر کوئی کھلاڑی یہ کہتا ہے کہ پریشر نہیں ہوتا تو یہ جھوٹ ہو گا۔ ان کاکہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کا اضافی دباؤ ہوتا ہے، جو ٹیم اعصاب پر قابو رکھتی ہے اس کو مدد ملتی ہے، ابھی میچ چونکہ دور ہے اس لیے میچ کے بارے میں سوچنے کی بجائے ہم اپنی اسکلز پر کام کر رہے ہیں تاکہ ہم میچ میں اچھا کریں۔

شاداب خان نے کہا کہ ہمارا اس وقت مقصد آ ئی سی سی ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ کے لیے تیاری کرنا ہے، ہمیں صرف ورلڈ کپ کھیلنا ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یواے ای کی کنڈیشنز سے مدد مل سکتی ہے کیونکہ ہم وہاں کھیلتے رہے ہیں، کھلاڑیوں کی پرفارمنسز بھی اچھی رہی ہیں، ہمیں کیونکہ وہاں خاصا آئیڈیا ہے اس لیے کوشش ہو گی کہ وہاں اچھا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں ہم اپنی اسکلز کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں تاکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھاکھیلیں۔ شاداب کا مز ید کہنا تھا کہ سخت موسم میں تمام کھلاڑی بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں پری سیزن کیمپ کا فائدہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.