کھیل

سرفراز خود کپتانی چھوڑ دیں تو شاہد آفریدی کپتان بن سکتے ہیں

شاہد آفریدی کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل)کی فاتح راولاکوٹ کے کپتان رہے ہیں اور وہ ٹیم کو لڑانے کا ہنر جانتے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرنے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بوم بوم آفریدی کی ملتان سلطانز چھوڑ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معاہدہ کرنے کی خبریں ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے انکشاف کیا ہے اگر سرفراز خود دستبردار ہونا چاہیں تو شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ کپتان بھی بنایا جاسکتا ہے۔ ندیم عمر نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل)کی فاتح راولاکوٹ کے کپتان رہے ہیں اور وہ ٹیم کو لڑانے کا ہنر جانتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.