کھیل

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 109 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں109 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی ہے ۔

پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 219 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے  دوسری اننگز میں 4 اور میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ نعمان علی نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

گزشتہ روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا اور ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 49 رنز بنائے تھے۔

پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے 49 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 219 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر  47 اور کپتان کریگ بریتھ وی  39رنز بنا کر نمایاں رہے۔کنگسٹن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.