کھیل

بھارتی میڈیا کا نفرت انگیز پروپیگنڈا، پاکستانی ارشد ندیم کے حق میں بھارتی نیرج چوپڑا میدان میں آگئے

مقابلوں کے وقت سب جیولین ایک ساتھ رکھی ہوتی ہیں، ہر ایتھلیٹ کی ذاتی جیولین انتظامیہ کے حوالے ہوتی ہے اور وہ کوئی بھی استعمال کرسکتاہے

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے متعلق بھارتی میڈیا کے نفرت انگیز پروپیگنڈے پر میدان میں آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری بات کو اپنے ایجنڈے کا رنگ دے کر نہ پیش کریں،ہم سارے جیولین تھرور آپس میں بہت محبت سے رہتے ہیں، جیولین (نیزے)تھرو کرنے سے قبل ارشد ندیم سے اپنی جیولین لینے کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ مقابلوں کے وقت سب جیولین ایک ساتھ رکھی ہوتی ہیں، ہر ایتھلیٹ کی ذاتی جیولین بھی انتظامیہ کے حوالے ہوتی ہے اور وہ کوئی بھی استعمال کرسکتاہے، ارشد بھی جیولین سے اپنی تیاری کررہا تھا، اس بات کو میڈیا نے غلط رنگ دیا۔ بھارتی ایتھلیٹ نے مزید کہا کہ میں سب سے درخواست کروں گا کہ براہ کرم مجھے اور میرے بیان کو اپنے مفادات اور پروپیگنڈے کو آگے بڑھانیکے لیے استعمال نہ کریں، کھیل ہمیں متحد رہنا سکھاتا ہے، حالیہ تبصروں اور عوام کے رد عمل کو دیکھ کر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.