کھیل

قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا  اسکواڈ جمیکا سے براستہ لندن کچھ دیر قبل لاہور پہنچاہے، اسکواڈ میں بابراعظم ،عابدعلی، عمران بٹ ،فواد عالم، محمد رضوان، شاہین آفریدی شامل تھے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے اراکین بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیربیئن پریمیئرلیگ میں شرکت کے سبب وطن واپس نہیں آئے ،محمد عباس اور اظہر علی انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے لیے جمیکا سے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں جبکہ مصباح الحق جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.