کھیل

شاہد آفریدی سابق کپتان محمد حفیظ اور شعیب ملک کے حق میں بول پڑے

رمیز راجا تجربہ کار ہیں اور کرکٹ کو سمجھتے ہیں، تبدیلی ضروری تھی جو کہ اب ہوگئی ہے اور مستقبل میں ان کے فیصلوں کو دیکھنا ہوگا

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کے حق میں بول پڑے ہیں اور انہوں نے کہا کہ ان کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ رمیز راجا تجربہ کار ہیں اور کرکٹ کو سمجھتے ہیں، تبدیلی ضروری تھی جو کہ اب ہوگئی ہے اور مستقبل میں رمیز راجا کے فیصلوں کو دیکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ حالیہ عرصے کے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکے، حفیظ اورشعیب ملک کی ضرورت ہے اور دونوں کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے۔ شاہین آفریدی سے متعلق سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ شاہین شاہ کا مستقبل ہے، وہ بہترین کھلاڑی ہے، اسے احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.