کھیل

قومی کرکٹر شاداب خان کی شادی کب ہوگی؟ ساتھی کھلاڑیوں نے بڑے سچ سے پردہ اٹھا دیا

'اچھا سوال ہے لیکن جواب نہیں ہے'، شاداب کے جوابات سے یہی ظاہر ہورہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی پسند سے ہی شادی کریں گے

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی شادی کب ہوگی اس حوالے سے ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے بڑے سچ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے ان سے ذاتی زندگی سے متعلق سوال کیے۔ اس پر شاداب خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘بھائی جب کوئی لڑکی گھر والوں کو مل جائے’۔ اس کے علاوہ ایک اور صارف نے بھی ان سے سوال کیا کہ آپ کی شادی کب ہوگی؟ اس پر بھی جواب دیتے ہوئے شاداب نے کہا کہ ‘اچھا سوال ہے لیکن جواب نہیں ہے’۔ شاداب کے جوابات سے یہی ظاہر ہورہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی پسند سے ہی شادی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.