کھیل

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی مرینہ اقبال نے سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل جنوبی افریقا، انگلینڈ اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیموں کا انتخاب کیا

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکٹر مرینہ اقبال نے نیشنل ویمنز سلیکٹرکا عہدہ چھوڑ دیا۔ نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کی باقی2 ارکان میں اسماویہ اقبال اور سربراہ عروج ممتاز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرینہ اقبال نے نیشنل ویمنز سلیکٹرکا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کی باقی2 ارکان میں اسماویہ اقبال اور سربراہ عروج ممتاز شامل ہیں۔ مرینہ اقبال پاکستان کی سابق کرکٹر ہیں، جنہیں مارچ 2019 میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا، اس دوران انہوں نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل جنوبی افریقا، انگلینڈ اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیموں کا انتخاب کیا۔ اس کے علاوہ وہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ اور رواں سال دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے ٹیموں کے انتخاب کا بھی حصہ تھیں۔

مرینہ اقبال کا کہنا ہے کہ قومی خواتین کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، مجھے یہاں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی سی فیوچر لیڈرز کا حصہ بننے کے بعد کرکٹ کمنٹری کو زیادہ وقت دینا چاہتی ہیں، لہذا انہوں نے یہ عہدہ چھوڑنیکا فیصلہ کیا ہے۔ مرینہ اقبال نے کہا کہ ویمنز ٹیم بہت باصلاحیت ہے اور وہ کمنٹری باکس میں بیٹھ کر ٹیم کو فالو کرتی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.