کھیل

"پہلے یہ کام کرو پھر گھر آنا”۔۔۔وسیم اکرم کو وارننگ مل گئی

 وسیم اکرم کو  ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی جانب سے ایک وارننگ دی گئی ہے۔

گزشتہ روز وسیم اکرم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نئے روپ سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور  بیٹی سے ملنے 11 ماہ بعد آسٹریلیا گئے ہیں جہاں وہ قرنطینہ میں موجود ہیں، وسیم اکرم کو قرنطینہ میں 8 دن گزر چکے ہیں اور  وہ ایک کمرے میں موجود ہیں۔وسیم اکرم کی شیئر کی  گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق کپتان  کی قرنطینہ کے دوران شخصیت ہی بدل گئی ہے اور  انہوں نے مونچھیں رکھی ہوئی ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وسیم اکرم کی مونچھوں سمیت نئے روپ کو  پسند کرتے ہوئے تبصرے کیے جا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.