کھیل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا نے آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے ۔بھارتی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ  میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما،کے ایل راہول ، سوریا کمار یادیو، وکٹ کیپر ریشبھ پنٹ،ایشان کشن،ہاردک پانڈیا،راویندرا جڈیجا،راہول چاہر، راوی ایشون ، اکشر  پٹیل ،ورون سی ،جسپریت بمراہ ،بھوونیشور کمار اور  محمد شامی شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ 3 ریزور پلئیرز  شریاس ائیر ،دیپک چاہر اور شار دل ٹھاکر  بھی شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندراسنگھ دھونی بھی  بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں مگر وہ بحیثیت کھلاڑی نہیں بلکہ بھارتی ٹیم کے مینٹور (Mentor)کے طور پر  ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.