کھیل

افغان کرکٹر راشد خان ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے

ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں میری مشاورت شامل نہیں تھی بطور کپتان ٹیم کی شمولیت کیلئے میری رائے ضروری تھی

افغان کرکٹر راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے ہیں، انہوں نے یہ اعلان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے راشد خان نے قیادت چھوڑنے کا فیصلہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد کیا جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی کپتانی نہیں کریں گے۔ راشد خان نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں میری مشاورت شامل نہیں تھی بطور کپتان ٹیم کی شمولیت کیلئے میری رائے ضروری تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، افغانستان کیلئے کھیلنا ہمیشہ ایک اعزاز کی بات رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.