کھیل

کوہلی کپتانی سے اکتا گئے; قیادت روہت شرما کو دینے کا فیصلہ

بھارت کے کپتان ویرات کوہلی ٹی  20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت چھوڑ سکتے ہیں۔

ویرات کوہلی تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرتے ہیں۔ لیکن ان کا ماننا ہے کہ اس سے ان کی پرفارمنس متاثر ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویرات کے بعد کپتانی کی ذمہ داری روہیت شرما کو دی جا سکتی ہے۔

روہیت شرما اپنی کپتانی میں ممبئی انڈینز کو 5 بار آئی پی ایل کا خطاب دلا چکے ہیں۔ دوسری طرف ویرات کوہلی نے بطور کپتان اب تک ایک بھی آئی سی سی تو کیا آئی پی ایل ٹرافی بھی نہیں جیتی ہے۔ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اس بات کا اعلان خود کریں گے، کھلاڑی کا ماننا ہے کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور وہ دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کے خواب کو ہی پورا کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.