کھیل

پاکستان نے جوجسٹو مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل جیت لیے

 پاکستان نے آن لائن ورلڈ جوجسٹو مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

ورچوئل ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ایشل فاطمہ، مشل فاطمہ، ردا سلمان، نے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ احد، سحر اعجاز، علی اعجاز، محمد عبداللہ اور حفضہ نے بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔افیف الحسن، زین العابدین، علی مختار اور عمر سعید نے سلور میڈل میں کامیاب حاصل کی۔ جوجسٹو مقابلے اس بار آن لائن کھیلے گئے جس میں کھلاڑیوں نے ویڈیوز لائیو جوجسٹو کی عالمی تنظیم کو بھیجیں۔

مقابلوں میں دنیا بھر کے ممالک نے حصہ لیا ، جس میں پاکستان 11 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.