کھیل

رمیز راجہ کے قول و فعل میں کوئی تضاد نظر نہیں آیا، سابق کپتان معین خان

اعظم خان پر تنقید ہونے پر مجھے بہت مزہ آتا ہے، یہی تنقید اعظم کو بڑا کھلاڑی بنائیگی، تنقید کھلاڑی کے لیے اچھی ہوتی ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کے قول و فعل میں کوئی تضاد نظر نہیں آیا، رمیز راجا اپنی پالیسیوں میں واضح ہیں، اب پاکستان کرکٹ میں فرق نظر آئیگا۔

تفصیلات کے مطابق معین خان کا کہنا تھا کہ اعظم خان پر تنقید ہونے پر مجھے بہت مزہ آتا ہے، یہی تنقید اعظم کو بڑا کھلاڑی بنائیگی، تنقید کھلاڑی کے لیے اچھی ہوتی ہے۔ معین خان کا کہنا تھا کہ اعظم خان میں صلاحیتیں ہیں، اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے،میں نے کوئی سفارش نہیں کی، میری تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بھی اعظم کے لیے سفارش نہیں چلتی۔ اس موقع پر سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز کے بعد ایسا چیئرمین دیکھا ہے جس میں اتنی انرجی ہے، رمیز راجہ کی عمر بھی کم ہے وہ کام کرسکتے ہیں، وہ کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.