کھیل

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی، میتھو ہیڈن اور ورنن فلینڈرز قومی کرکٹ ٹیم کوچ مقرر

تھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈرز سے پہلے رچرڈ پائی بس، جیف لاسن، آنجہانی باب وولمر، ڈیو وٹمور اور مکی آرتھر بطور غیر ملکی کوچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو خدمات دے چکے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بار پھر غیر ملکی کوچ مقرر کر دیئے گئے،،، ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈرز سے معاہدہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں جدت لانے جبکہ تیزی اور مستقل مزاجی لانے کے لیے آسٹریلیا اور جنوبی افریقی سابق کرکٹرز سے معاہدے ہو گئے۔ 49 سالہ میتھیو ہیڈن ہیڈ کوچ ہوں گے، سابق آسٹریلوی بلے باز نے ایک سو تین ٹیسٹ، 161 ون ڈے میچز اور 9 ٹی 20 میچز میں نمائندگی کی، 60 اور 78 کے سٹرائیک ریٹ رنز بنانے والے میتھیو ہیڈن نے 8625 ٹیسٹ اور 6133 ون ڈے رنز بنائے 2009 کے ناکام دورہ جنوبی افریقہ پر میتھیو ہیڈن نے ریٹائرمنٹ لی۔ باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں پانے والے 36 سالہ ورنن فلینڈرز نے 64 ٹیسٹ، 30 ون دے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی پائی مجموعی طور پر 269 وکٹیں حاصل کرنے والے گذشتہ سال طویل دورانیے کی کرکٹ کو گڈ بائے کہا۔ کوچنگ تجربے سے محروم میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈرز سے پہلے رچرڈ پائی بس، جیف لاسن، آنجہانی باب وولمر، ڈیو وٹمور اور مکی آرتھر بطور غیر ملکی کوچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو خدمات دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.