کھیل

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیا

پی سی بی کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ نہیں لوں گا، بورڈ میری جگہ جونیئر کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے، میں تو انٹرنیشنل بھی نہیں کھیل رہا، نوجوان کرکٹر کا بھلا کریں

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی نے بغیر پوچھے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے جس میں جہاں کئی سینئر کرکٹرز کے نام شامل نہیں وہاں محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے جو انٹر نیشنل کرکٹ کے لیے دستیاب ہی نہیں ہیں۔ محمد عامر کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بغیر پوچھے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا ہے، مجھے تو اب پتا چلا میرا نام لسٹ میں شامل ہے، پی سی بی کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ نہیں لوں گا، بورڈ میری جگہ جونیئر کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے، میں تو انٹرنیشنل بھی نہیں کھیل رہا، نوجوان کرکٹر کا بھلا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.