کھیل

شاہین آفریدی نے نئی کٹ میں کونسے نمبر والی شرٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا؟ پتہ چل گیا

نئی کِٹ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شرٹ کا نمبر 10 ہے جو کہ اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر ہوا کرتا تھا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ون کرکٹ کی نئی کِٹ میں خود کو 10 نمبر والی شرٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کِٹ کی رونمائی کردی ہے جو قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں زیب تن کرے گی۔ پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویرکے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کِٹ گہرے اور ہلکے سبز رنگ پر مشتمل ہے۔ نئی کِٹ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شرٹ کا نمبر 10 ہے جو کہ اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کی شرٹ کا نمبر ہوا کرتا تھا۔ ٹوئٹر پر نئی کِٹ زیب تن کیے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے اپنی دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ(شاہد آفریدی)کے10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.