کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا  پہلا میچ آج  راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

 دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی جبکہ  کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایس او پیز کے تحت 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے ،دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔

کیوی ٹیم کے لیے بری خبر یہ ہے کہ  ان کے وکٹ کیپر ٹام بلنڈل انجری کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ، دوسری جانب گرین شرٹس نے آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم میں3 لیگ اسپنر شاداب خان ،زاہد محمود اور عثمان قادر کو شامل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.