کھیل

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخی کا اعلان، شعیب اختر بھی بول اٹھے

نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ کو قتل کردیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم سکیورٹی کلیئرنس کے بعد آئی تھی اور پھر یہاں کئی دن سے موجود ہے

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ منسوخ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بول اٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ کو قتل کردیا۔ اس کے علاوہ اپنے بیان میں سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سکیورٹی کلیئرنس کے بعد آئی تھی اور پھر یہاں کئی دن سے موجود ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی دی گئی تھی، سیریزمنسوخ ہونے سے پاکستان کو دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ہمیں یوں شرمندہ نہیں کرنا چاہیے تھا، اس سے بہتر تھاکہ ٹیم پاکستان نہ آتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.