کھیل

کرس گیل بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل بھی پاکستان کی حمایت میں بول پڑے۔

دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور کرس گیل نے اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کیا جسے پڑھ کر کرکٹ فین خصوصاً پاکستانی مداحوں کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔کرس گیل نے لکھا کہ ‘میں کل پاکستان جا رہا ہوں، میرے ساتھ کون آ رہا ہے؟’ ویسٹ انڈیز کے گیل کا بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈین بلے باز کے بیان پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے یہ کرس گیل کا بیان پاکستانی ٹیم سے اظہار یکجہتی کے لیے ہے۔

دوسری جانب مداحوں سمیت پا کستانی کھلاڑیوں نے بھی کرس گیل کے بیان کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.