کھیل

باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن نے جہاز سے اتاردیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن نے دوران پرواز جہاز سے نیچے اتاردیا۔

باکسر عامر خان کو اس وقت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا جب دوران پرواز امریکی ائیرلائن نے ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے پر انہیں جہاز سے نیچے اتاردیا، امریکی ائیرلائن کے مطابق پرواز نیو آرک سے ڈیلاس جارہی تھی کہ اس دوران 2 مسافروں نے ماسک صحیح انداز سے نہیں پہنا ہوا تھا جس پر عملے نے درخواست کی لیکن مسافروں کے انکار پر پرواز واپس لوٹ آئی اور مسافروں کو نیچے اتاردیا گیا۔

دوسری جانب باکسر عامر خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ امریکی ائیرلائن کی جانب سے سفر پر پابندی انتہائی نامناسب حرکت ہے، میں نے کچھ غلط نہیں کیا تھا تاہم مجھے اور میرے دوست کو پھر بھی جہاز سے پولیس نے نیچے اتارا، اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو ثبوت کے طور پر ویڈیو دکھائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.