کھیل

پاکستانی مرد سائیکلسٹس ٹاپ 50 میں بھی جگہ نہ بنا سکے

روڈ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ  میں مردوں کی انفرادی ٹائم ٹرائلز میں پاکستانی سائیکلسٹس ٹاپ50  میں بھی جگہ نہ بناسکے۔

روڈ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ بیلجیم کے شہر فلینڈرز میں شروع ہوگئی۔ اتوار کو چیمپئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے 2 سائیکلسٹس علی الیاس اور خلیل امجد مردوں کی انفرادی ٹائم ٹرائلز میں شریک ہوئے۔ 43.3 کلومیٹر کی اس ریس میں پاکستان کے علی الیاس نے 52 ویں جبکہ خلیل امجد نے 54 ویں پوزیشن حاصل کی۔علی الیاس پہلی اسپلٹ کے اختتام پر 53 ویں پوزیشن پر تھے تاہم بقیہ 2 اسپلٹس میں انہوں نے اپنی پوزیشن کو بہتر کیا اور ریس 52 ویں پوزیشن پر ختم کی۔

انہوں نے مقررہ فاصلہ 58 منٹ، 53 عشاریہ 66 سیکنڈز میں طے کیا۔ یہ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اٹلی کے سائیکلسٹ سے 11 منٹ 5 سیکنڈز کم تھا جبکہ ان کی اوسط اسپیڈ 44.113 رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.