کھیل

انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ ؛پاکستانی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان ختم کیے جانے کے بعد قومی کرکٹرز بھی بول پڑے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد پیر کے روز  انگلینڈ کرکٹ بورڈنے بھی دورہ پاکستان ختم کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نےانگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کیے جانے پر دکھ کا اظہار کیا۔شعیب ملک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ’ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ افسوسناک خبر ہے ، ہم دوبارہ واپس آئیں گے ، ان شاء اللہ’۔نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ ا یک انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی دورہ ختم کردیا، کاش کہ دنیا پاکستان کے لوگوں کا کرکٹ کیلئے جذبہ اور محبت دیکھ سکے ، ہم آگے بڑھتے رہیں گے، پاکستان کبھی نہیں ہارنے والا ، ان شاء اللہ’۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ‘میرے پاس بالکل الفاظ نہیں ہیں،کبھی نہ بھولیں کہ پاکستان کرکٹ زندہ رہے گی ، یہ نہ صرف زندہ رہے گی بلکہ پھلے پھولے گی، پاکستان اور پاکستان کے لوگ کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں’۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ ورلڈ کپ جیتنے کا وقت ہے،اب وقت آگیا ہے کہ  پی ایس ایل کا سب سے بڑا سیزن پاکستان میں ہو’ ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.