کھیل

نیوزی لینڈ ویمنزکرکٹ ٹیم کے ہوٹل کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

سکیورٹی کے نام پر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کرچلے جانے والے نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی ملی لیکن ویمنز ٹیم کا میچ شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان ہے۔

 لیسٹر میں انگلینڈ اور نیوزی لینذ ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ سے قبل نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی مینجمنٹ کے ایک رکن کو پیغام ملا جس میں ٹیم کے ہوٹل کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ٹیم کے جہاز کو بھی بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی جس کی وجہ سے پیر کو شیڈولڈ پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا ،تاہم حکام نے ان دھمکیوں کو غیرمصدقہ قرار دے دیا تھا۔

دھمکیوں کے باوجود بھی تیسرا ون ڈے شیڈول کے مطابق ہوگا لیکن نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کی پلیئرز کو اب بھی تحفظات ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.