کھیل

کیوی خواتین ٹیم کو ملنے والی دھمکی غیر مصدقہ نکلی

انگلینڈ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو ملنے والی دھمکی پر نیوزی لینڈ کرکٹ کا اپنے ردِ عمل میں کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دھمکی غیر مصدقہ تھی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ کرکٹ کے حوالے سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی، دھمکی میں براہِ راست نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کا تذکرہ نہیں تھا لیکن اس کی بھرپور تحقیقات کی گئی۔این زیڈ سی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ دھمکی غیر مصدقہ تھی، ٹیم لیسٹر پہنچ چکی ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.