کھیل

افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کر دیا

25 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ بھارت، بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاں وہ مختلف ملاقاتیں کریں گے

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فاضلی نے کہا کہ وہ رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کی پیشکش کریں گے۔ اے ایف پی کے مطابق عزیز اللہ فاضلی نے خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خطے میں کرکٹ کے حوالے سے اہم ممالک کے دورے کا بھی ارادہ ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ 25 ستمبر سے پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ بھارت، بنگلادیش اور متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاں وہ کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کریں گے جس میں ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کی پیشکش کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان یہ سیریز ستمبر میں سری لنکا میں کھیلی جانی تھی جس کا میزبان افغانستان تھا۔ افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ہم افغانستان میں مستحکم کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں جو دیگر ممالک کے تعاون سے ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.