کھیل

نیشنل ٹی 20، سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست

نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبر پختونخوا نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی 20 کرکٹ کا میلہ جاری ہے۔ کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم سدرن پنجاب کو شکست سے دوچار کیا۔

سدرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے حریف ٹیم کو تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 153 رنز کا ہدف دیا۔ شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے محمد عمران نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے جبکہ دیگر بیٹسمینوں میں حسان خان 25 اور خوشدل شاہ 24 اسکور بناکر نمایاں رہے۔

فاتح ٹیم کے عمران خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 3، محمد وسیم نے 2 اور آصف آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.