کھیل

محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہو گئے۔

محمد حفیظ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل تھے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد حفیظ کو فوڈ پوائزننگ کے باعث پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا اور آل راؤنڈر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں آج ان کے بلڈ ٹیسٹ متوقع ہیں۔محمد حفیظ سینٹرل پنجاب کو لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں میں جوائن کریں گے۔

دوسری جانب ٹیم سینٹرل پنجاب کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی طبیعت بہتر ہے لیکن ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.