کھیل

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی طبیعت میں بہتری، اسپتال سے گھر منتقل

سب لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں، دعاؤں کے وجہ سے اللہ تعالی نے مجھے صحت عطا فرمائی: انضمام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کی طبیعت میں بہتری آئی ہے جس کے بعد وہ اب اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ سب لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں، دعاں کے وجہ سے اللہ تعالی نے مجھے صحت عطا فرمائی، اس کے علاوہ ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کمنٹیٹرز اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دعا کی اور پیغامات بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پڑھا اور سنا کہ مجھے ہارٹ اٹیک ہو گیا، ایسا نہیں ہے، معمول کے چیک اپ میں ڈاکٹرز نے مجھے انجیو پلاسٹی کا کہا، اس کے بعد مجھے اسٹنٹ ڈلوانے کا کہا گیا، اللہ نے تمام معاملات اچھے کیے اور 12 گھنٹے بعد میں گھر واپس آ گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.